Sunday, December 26, 2010

Veena Malik

Official Website

BBC Urdu: Pakistan actors not welcomed

Posted by admin On October - 4 - 2010

Source: bbc.co.uk

پاکستانی فنکاروں کی شمولیت پر اعتراض

کلرز ٹی وی چینل کے ریالٹی شو ’ بگ باس‘ کے سیزن فور میں پاکستانی فنکاروں کی شمولیت کےخلاف احتجاج کرنے والی علاقائی سیاسی جماعت شیوسینا کے کار کنوں نے سیٹ پر ہنگامہ اور توڑ پھوڑ کی ہے۔

ممبئی سے تقریبا پچاسی کلومیٹر کے فاصلے پر لوناولہ میں بگ باس فور کا سیٹ بنا گیا ہے۔

لوناولہ پولیس کنٹرول سے ملنے والی اطلاع کےمطابق دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب دس سے پندرہ شیوسینک سیٹ پر پہنچے اور پاکستانی فنکاروں کو شو سے نکالنے پراصرار کیا۔ پولیس کے مطابق جب احتجاج کرنےوالوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے وہاں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

پولیس نے ہنگامہ کرنے، توڑ پھوڑ اور غیر قانونی طور پر کسی جگہ پر داخل ہونے کی کوشش کرنےجیسے الزامات کے تحت پندرہ افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ فی الحال وہ سب حراست میں ہیں۔

اس دوران سیٹ کے اطراف پولیس بندوبست کو بڑھا دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ممبئی میں کلرز چینل کے دفتر پر پولیس کا پہرہ لگا ہے۔

مہاراشٹر کی علاقائی سیاسی جماعتیں شیوسینا اور مہاراشٹر نو نرمان سینا شو میں پاکستانی فنکاروں کو لیےجانے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے گزشتہ روز میڈیا کو دیئےگئے بیان میں ہندستانیوں کے جذبات کے ساتھ مذاق قرار دیا تھا اور ساتھ ہی متنبہہ کیا تھا کہ وہ اس شو کو چلنے نہیں دیں گے۔

اسی طرح منسے کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بھی پاکستانی فنکاروں کی اس شو میں شمولیت پر سخت اعتراض کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندستان میں فنکاروں کی کمی نہیں ہے اور محض ٹی آر پی بڑھانے کے لیے پاکستان سے فنکاروں کو بلانے کی کیا ضرورت ہے۔

پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور ٹی وی شو میزبان بیگم نوازش علی کے ساتھ اس شو میں پاکستانی حملہ آور اجمل امیر قصاب کے وکیل عباس کاظمی، چمبل گھاٹی کی ڈاکو سیما پریہار، مہیش بھٹ کے بیٹے راہول بھٹ ، ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری، سارہ خان ، ماڈل آنچل کمار، سمیر سونی، اشمیت پٹیل، ریشانت گوسوامی اور منوج تیواری ہیں۔ شو سے بدنام زمانہ چور دیویندر عرف بنٹی کو شو سے نکال دیا گیا ہے۔

Popularity: 1% [?]

Add A Comment

*